کیچ کور ندی کے حفاظتی بند کے قریب 2 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت شہر میں کیچ کور ندی کے حفاظتی بند کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں اطلاع ملنے پر پولیس نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کے قریب ملنے والے شناختی دستاویزات کی بنیاد پر ان کی شناخت محمد صادق ولد نور اللہ ساکن ناگ زامران اور مسلم علی ولد سخی داد ساکن بٹ، تحصیل بلیدہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تربت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اب تک6 افراد کی لاشیں مختلف ویران مقامات سے برآمد ہو چکی ہیں جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

برآمد لاشوں کی حلیے سے یہ تاثر لیا جارہا ہے کہ وہ جبری لاپتہ افراد ہیں تاہم اس کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

Share This Article