کوئٹہ: سینکڑوں کی تعداد میں گرفتارسرکاری ملازمین کومچھ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے سینکڑوں کی تعداد میں گرفتارسرکاری ملازمین کومچھ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور اس کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گرینڈ الائنس کے گرفتار ملازمین کو مچھ جیل منتقل کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے 111 گرفتار ملازمین کی کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے مچھ جیل منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملازمین کو مرحلہ وار کوئٹہ جیل سے مچھ جیل منتقل کیا جائیگا۔

چند روز میں گرینڈ الائنس کے 150 رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے مطالبے پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا۔جبکہ کئی ملازمین اپنے آپ گرفتاری پیش کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے کٹھ پتلی حکومت ان کے جائز مطالبات کو ماننے کے لئے راضی نہیں ہیں۔

Share This Article