بلوچستان کے علاقے پشین میں کائونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) اور پولیس کی مشترکہ مبینہ کارروائی میں 3 افرادکی ہلاکت کا دعوی کیا جارہا ہے۔
پولیس کے دعوے کے مطابق پشین کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسندی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ثناءاللہ آغا اور اسکے دو بھائی ہلاک جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثناءاللہ آغا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم ثناءاللہ آغا اوراسکے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ سی ڈی ٹی اور اے ٹی ایف کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔