پنجگور تیل بردار گاڑی کو حادثہ ،نوتال میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں تیل بردار گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نوتال میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے ایک خاتون جانبر نہیں ہو سکی ۔

پنجگور کے علاقے لشکران کور گوران میں ایک تیل بردار گاڑی پل سے نیچے گرنے کے بعد آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیل سے بھری گاڑی بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کی شدت کے باعث گاڑی میں سوار2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب گندوا ہ میں نوتال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور ایک خاتون اور 6 سالہ بچی زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ جھل مگسی پٹ کالڑہ کے علاقے، تھانہ میرپور کی حدود میں پیش آیا۔

واقعے میں خاتون زوجہ قربان علی آرائیں دوران علاج جان کی بازی ہار گئیں جبکہ مسمات س زوجہ فضل اللہ اور اسکی 6 سالہ بیٹی اقرا پروین کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا۔

Share This Article