مستونگ میں جعلی مقابلہ میں ہلاک کیے گئے 5 افراد میں سے 3 لاشیں ورثا نے وصول کرلیے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے دشت میں 19 جنوری کو پاکستانی فورسز کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے 5 افراد کو کارروائی میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جن میں سے3 لاشیں ورثاء نے وصول کرلیے جو ضلع قلات کے علاقے نرمک جوہان کے رہائشی اسلم ولد کنڑ خان لہڑی، غلام حسین لہڑی اور شاہ مراد ولد نوکر خان لہڑی کے تھے جنھیں مختلف اوقات میں فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا تھا ۔

جب کہ چوتھی لاش جسے شفو ولد رئیس شادو لہڑی کا سمجھا گیا تھا لواحقین نے ہاتھوں پر واضح نشانات دیکھنے کے بعد کہا کہ یہ شفو کی لاش نہیں ہے۔

جس لاش کو شفو سمجھا گیا ہے وہ تاحال سول اسپتال کوئٹہ کے سرد خانے میں موجود ہے۔

مذکورہ لاش کے ہاتھوں پر واضح نشانات تصویر میں نظر آتے ہیں ورثاء ان واضح نشانات کے ذریعے انھیں شناخت کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نرمک جوہان قلات سے تعلق رکھنے والے تین جبری لاپتہ افراد جنھیں فورسز نے جعلی مقابلے میں ہلاک کیاتھا ، کی لاشیں ورثاء نے وصول کر لیے اور تدفین کے لیے جوہان نرمک لے گئے ہیں۔

Share This Article