حب میں دوران ویلڈنگ دھماکہ اورخاران میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب میں ٹرک کے فیول ٹینک کی ویلڈنگ کے دوران دھماکہ ہوا جس ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا۔

حب بھوانی کے قریب ٹرک کے فیول ٹینک کی ویلڈنگ کے دوران دھماکہ ہواجس سے ایک شخص ہوگیا۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بھوانی کے قریب ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کے دوران دھماکہ کے نتیجے میں 35سالہ کاشف ولد صفدر نامی ویلڈر ہلاک ہوگیا۔

لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب میں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

متوفی پنجاب کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران کے جنگل روڈ پر میر شاہد گل ملازئی کے گھر کے سامنے نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک دکاندار کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ہدایت ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Share This Article