خاران سے پاکستانی فورسز نے مزید 3 نوجوان جبری لاپتہ کردیئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز نے مزید 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

جبری لاپتہ کئے نوجوانوں کی شناخت مغفر عابد سیاپاد، منیب سیاپاد اور احمد سیاپاد کے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل اویس قمبرانی نامی ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خاران سے ذرائع کے مطابق گزشتہ دن کے بلوچ عسکری تنظیم کے حملے اور کارروائی کے بعد فورسز نے خاران شہر اور نواحی قصبوں سے سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا گیا ہے تاہم اب تک 4 نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Share This Article