ہرنائی میں فائرنگ اور کوئلہ کان حادثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے ضلع ہرنائی میں دو مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ اور ایک کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہرنائی کے علاقے ناکس بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زیارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعیب ولد اللہ نور کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالب لیز ایریا کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن بسم اللہ ولد گل محمد بارکزئی سکنہ افغانستان ہلاک ہوگیا۔

لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Share This Article