سیکورٹی خدشات کے باعث خضدار این اے 256 کا ضمنی انتخاب ملتوی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار این اے 256 کے ضمنی انتخاب سیکورٹی صورتحال کے باعث ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں 5 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بلوچستان حکومت نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر الیکشن کمیشن سے پولنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکورٹی صورتحال کے باعث 5 اپریل کو ہونے والا الیکشن شیڈول معطل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو بھی بریفنگ کیلئے طلب کرلیا ہے۔

خضدار ضمنی انتخاب کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article