بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ خاران سے پاکستانی فورسز ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
حب شہر سے اطلاعات ہیں گلشن حمید میں ثنااللہ محمد حسنی نامی ایک شخص کے گھر کے قریب نا معلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کسی قسم کی کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور دیگر فورسز واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب خاران شہر کے علاقے ڈیری فارم محلہ بلوچ آباد میں فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اویس احمد قمبرانی ولد محبوب قمبرانی، سکنہ سراوان کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کو اویس احمد کی گرفتاری یا منتقلی سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی، جس پر خاندان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ اہلِ خانہ نے حکام سے اویس احمد کی موجودہ حیثیت واضح کرنے اور قانونی طریقۂ کار کے تحت معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔