دبئی میں لنگر انداز خام تیل سے بھرے کویتی بحری جہاز پر ایران کا حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

دبئی میں لنگر انداز خام تیل سے بھرے کویتی بحری جہاز پر ایران نے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔

کویت نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے دبئی کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز اس کے ایک بڑے خام تیل کے ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔

کویت پٹرولیم کارپوریشن نے اس واقعے کو ’ایران کا ایک وحشیانہ فضائی حملہ‘ قرار دیا اور بتایا کہ جہاز کو کچھ نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹینکر ’السلْمی‘ حملے کے وقت مکمل طور پر تیل سے بھرا ہوا تھا، جس کے باعث حملے کے فوراً بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

دبئی حکام نے کہا کہ حملہ ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا اور چند گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ عملے کے تمام 24 افراد اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر کویت نے حملے کے بعد ممکنہ تیل کے اخراج سے خبردار کیا تھا، تاہم برطانیہ کے میری ٹائم مانیٹر کے مطابق ’ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔‘

رائٹرز کے مطابق لائیڈز اور ٹینکر ٹریکرز کے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’السلْمی‘ میں کویت اور سعودی عرب سے دو ملین بیرل تیل لدا ہوا تھا۔ لائیڈز کے مطابق اس کی منزل چین کا شہر چنگ ڈاؤ تھی۔

تاہم کویت نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی فوج نے اس کا فضائی دفاعی نظام ’دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں‘ کا جواب دے رہا ہے۔

کویت کے مطابق ایرانی فضائی حملے کا نشانہ بننے والے اس بڑے آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Share This Article