بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔
خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
العثمان نامی مسافر کوچ کراچی سے جیونی جا رہی تھی۔
حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ کے قریبی ہسپتال (درمان جاہ) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ اس المناک واقعے پر علاقے میں سوگ کی برقرار ہے۔