مستونگ اور کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر حملے ،9 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کے دو بڑے حملوں میں مجموعی طور پر کم از کم9 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری میں مسلح افراد نے ایک پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا اور فورسز نے جوابی کارروائی کی، جس سے جھڑپ طویل ہوگئی۔

اسی ضلع کے علاقے دشت کمبیلا میں بھی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں 7 فوجی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے ڈغاری کراس پر مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی یہ گاڑیاں ایک ٹرین کی سکیورٹی کے طور پر گشت پر تھیں جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share This Article