بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
واقعہ باغبان باجوئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھریلو چوری کے ملزمان کے تعاقب میں مقامی افراد اور پولیس نفری قائم خانزئی ایریا میں موجود تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح افراد اچانک موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیع اللہ باجوئی اور ایک لیڈی کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ابراہیم شیخ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سیکورٹی اداروں نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔