سوئی میں بارودی سرنگ دھماکہ، موٹر سائیکل سوارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نواحی علاقے لنجو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

واقعہ اتوار کی صبح لنجو کے مقام پرپیش آیا جہاں زمین میں نصب بارودی سرنگ سے ایک موٹر سائیکل ٹکرا نے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محب علی ولد جعفر چاکرانی بگٹی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

ضروری کارروائی اور شناخت کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

Share This Article