ڈیرہ مراد جمالی اور حب میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی اور حب میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں دن دیہاڑے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا حوالدار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی غربی ہائی سکول کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس حوالدار علی گوہر مگسی کوہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

دوسری جانب حب کے صنعتی ایریا میں بدامنی کی لہر برقرار ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور محنت کش قتل ملزمان فرار ہو گئے۔

جمعرات کی شب حب کے صنعتی ایریا میں این پی کاٹٹن فیکٹری کے قریب پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت پر نا معلوم مسلح ڈکیتیوں نے فائرنگ کر کے ایک صنعتی ورکر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

مقتول کی شناخت 30 سالہ نذر علی ولد کھموں خاصخیلی ساکن سجاول سندھ کے نام و پتہ سے ہوئی ہے ۔

حب انڈسٹریل ایریا میں لوٹ مار لوٹ مار چوری ڈکیتی اور قتل و غارت کی وارداتیں روز کا معمول بن چکے ہیں چند ماہ قبل بھی ایک صنعتی ورکر غلام عباس کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نہ آ سکے ہیں ۔

Share This Article