سرکاری ملازمین کا احتجاج ،ضلع کیچ میں مکمل لاک ڈاؤن، تمام دفاتر بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر جمعرات کے روز تربت سمیت ضلع کیچ کے تمام سرکاری دفاتر بند رہے، جبکہ اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے مکمل لاک ڈاؤن میں حصہ لیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری دفاتر کی تالہ بندی کی گئی، جس کے باعث ضلع بھر میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔ بلوچستان گرینڈ الائنس ضلع کیچ کی جانب سے دی گئی کال پر ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی، جسے منتظمین نے ایک تاریخی لاک ڈاؤن قرار دیا ہے۔

اس موقع پر ضلعی آرگنائزنگ ایکشن کمیٹی، کیچ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع کیچ کے تمام محکموں کے ملازمین نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھرپور انداز میں لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا، جس پر وہ تمام ملازمین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاک ڈاؤن سے متعلق تفصیلی رپورٹ اور فوٹیج شام کے وقت سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ مقامی نیوز چینلز کے مالکان کو بھی فراہم کی جائے گی۔

Share This Article