بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے دشت نیلگ کراس میں نامعلوم مسلح افراد نے یوفون موبائل ٹاور کو نذرِ آتش کر دیا جب کہ ٹاور پر نصب سیکیورٹی کیمرے پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ آج منگل کی دوپہر پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں موبائل نیٹ ورک متاثر ہوا۔
یاد رہے کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی متعدد موبائل ٹاورز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ماضی میں ایسے بیشتر واقعات کی ذمہ داری بلوچستان میں متحرک مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔