بلوچستان گرینڈ الائنس پر کریک ڈائون جاری ، خضدار ونوشکی سے مزید رہنما اور متعدد کارکنان گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں اپنے جائز مطالبات کے لئے سراپا احتجاج سرکاری ملازمین کی تنظیم بلوچستان گرینڈ الائنس پر حکومتی کریک ڈائون جاری ہے ۔ خضدار اور نوشکی سے پولیس نے مزید 2 رہنما ئوں سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

خضدار میں گرینڈ الائنس کے کال پر قومی شاہراہ بند کرنے کے بعد پولیس نے گرینڈ الائنس کے چیئرمین اسلم نوتانی سمیت متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال کردیا ۔

جبکہ نوشکی میں بھی گرینڈ الائنس کی جانب سے روڑ بلاک کے دوران گرینڈ الائنس کے رہنما اور نیشنل پروگرام کے بلوچستان کے ترجمان عبدالرازق زہری کو گرفتارکیا گیا ہے ۔

اس سے قبل احتجاج کی پاداش میں کئی رہنما ئوں گرفتار کیا گیا ہے اور حکومت نے 6 خواتین سمیت 38اسسٹنٹ پروفیسر زاور لیکچرز کو معطل کیا ہواہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس نے 12 اور 13 جنوری کو حکومتی جبر کے خلاف بلوچستان بھر میں شاہارہیں بلاک کرنے کی کال دے رکھی تھی۔

Share This Article