تمپ سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے متعدد افراد میں سے 2 بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے ہوت آباد میں 7 جنوری کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے متعدد افراد میں 2 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس دن تمپ کے علاقے ہوت آباد سے فورسز نے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جہاں متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

جبری لاپتہ کئے ان افراد میں چند کی شناخت شناخت حسرت حاصل ،کاشف یعقوب ،ریاض یعقوب، داد کریم،خدابخش ، جلیل خدابخش، سلیم، علی بخش، ساجد، شاہ جہاں، ولی اور ریاض حسن ،فضائل رفیق اور سراج برکت کے نام سے ہوگئی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ ان میں ریاض حسن اور سجاد برکت نامی دو نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Share This Article