ضلع کیچ: تمپ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں متعدد افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمپ کے علاقے ہوت آباد سے فورسز نے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جہاں متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کئے گئے چند کی شناخت حسرت حاصل ،کاشف یعقوب ،ریاض یعقوب، داد کریم خدابخش ، جلیل خدابخش، سلیم، علی بخش، ساجد، شاہ جہاں، ولی اور ریاض حسن ،فضائل رفیق اور سراج برکت کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہو سکی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article