بلوچستان کے علاقے کچھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ ملازم ہلاک ہوگیا ہے ۔جبکہ کوئٹہ اور سبی سے 2 نعشیں برآمدہوئی ہیں۔
کچھی میں فائرنگ کا واقعہ بولان کے صدر مقام رند علی بازار میں پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی تھانہ ڈھاڈر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جہاں ہونے والے شخص کی شناخت ریٹائرڈ ملازم ڈی سی آفس ڈھاڈر کے بابو نثار احمد ہانبھی کے نام سے ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔جبکہ پولیس تھانہ ڈھاڈرنے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
آخری اطلاعات تک وجوہات سامنے نہ آسکی ۔
دوسری جانب کوئٹہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ سٹی نالے کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے جو نشی معلوم ہوتا ہے جس کو شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھوادیا گیا ہے ۔
اسی طرح سبی کے علاقے ببر کچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ہوگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مری قبیلے سے تعلق رکھنے والا مذکورہ شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔
موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔