نوکنڈی حملے کے پس منظر میں لکھا گیا ناول "بٹالین” شائع ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سنگر پبلی کیشنز کے کتابی سلسلے کی 31ویں اہم کاوش "بٹالین” پرنٹنگ پریس سے چھپ کر شائع ہوچکا ہے۔

‎یہ ناول معروف ادیب و دانشور ڈاکٹر جلال بلوچ کی تخلیقی بصیرت کا ایک طاقتور اظہار ہے، جس میں نوکنڈی حملے کی داستان کو افسانوی، علامتی اور فکری انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

‎”بٹالین” محض ایک ناول نہیں بلکہ مزاحمت، شعور اور اجتماعی جدوجہد کی علامت ہے۔ اس کے کردار اپنے عمل، نظریے اور فکر کے ذریعے آزادی کے کارواں کو معنویت بخشتے ہیں اور قاری کو سوال کرنے، سوچنے اور موقف اختیار کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

‎ڈاکٹر جلال بلوچ اس سے قبل بھی کئی اہم کتب تصنیف کرچکے ہیں، جن میں ‎”پولیٹیکل منیجمنٹ”، "بہرام درویش” اور "آسمی دی لیجنڈ” (سنگر پبلی کیشنز)،‎”عورت اور سماج” (سٹینڈرڈ پبلیکیشنز)،‎”بلوچ اور بلوچستان: ایک اجمالی جائزہ” (زرمبش پبلیکیشنز) ‎اور "لانگ مارچ” (زروان پبلیکیشنز) شامل ہیں۔

‎یقین ہے کہ "بٹالین” تحریکِ آزادی سے وابستہ کارکنان اور سنجیدہ قارئین کے لیے ایک رہنما اور توانا ادبی دستاویز ثابت ہوگی، جو شعور، جرات اور نظریاتی استقامت کو نئی توانائی فراہم کرے گی۔

Share This Article