بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے اطلاعات ہیں کہ رکن بلوچستان اسمبلی اور مشیر فشریز حاجی برکت رند کی کھلی کچہری میں دھماکہ ہواہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سورو مند میں زبیدہ جلال اسکول میں منعقدہ کھلی کچہری کے باہر کھڑی گاڑیوں کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرنیڈ سے کیا گیا ہے۔
حاجی برکت رند کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔
جبکہ ادھر ہوت آ باد میں بھی دھماکہ کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق تربت سے 55 کلومیٹر دور مغرب کی جانب علاقہ ہوت آباد میں دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے ۔
دھماکہ کے بعد فائرنگ بھی کی گئی تاہم دھماکوں کی نوعیت اور کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔