بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر رکشا ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی۔
رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے روز روز کی رشوت مانگنے پر اس نے تنگ آکر اپنے رکشے کو نذر آتش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزدور لوگ ہیں اتنا نہیں کما پاتے ہیں جتنا پولیس اہلکار ہر چوک پر رشوت طلب کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پر تشدد بھی کیا گیا اور رکشے میں موجود دودھ بھی گرادیاگیاجس کی بھرپائی کون کرے گا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور پولیس اہلکار رکشے میں موجود ودھ کو آگ بجا نے کے لئے پانی کی بہا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے ڈرائیور کا رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا۔
عاصم شاہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کو پکڑا جارہا ہے اور رکشا جلانے پر ڈرائیور کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔