پسنی میں ٹرک اور زمباد گاڑی میں تصادم سے 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں ایم ایٹ شاہراہ کے گوادر تربت سیکشن پر نلینٹ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ایک ٹرک اور زمباد گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں زمباد گاڑی میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے ،جن کی شناخت عامر احمد ولد عبداللہ سکنہ بلیدہ کیچ اور ظفر ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ہلاک افراد کی لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا۔

Share This Article