سبی میں دھماکا اور جھل مگسی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں دھماکا اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

سبی سے اطلاعات ہیں کہ سبی کے چینک چوک گرلز ہائی سکول کے باہر دستی بما دھماکا ہو اہے جس سے ایک راہ گیر ہلاک اور 3 افراد ازخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینک چوک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم پھٹنے سے ایک راہ گیر ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال پہنچایا گیا ۔

واقعہ کے بعد پولیس ودیگر سیکیورٹی فورسز نے جا ئے وقوعہ پہنچ کر مذید تفتیش کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب جھل مگسی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نواب محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عبدالستار اور اللہ بخش نامی 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article