کھڈکوچہ میں سوزکی وین اور ٹرک میں تصادم،4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں قومی شاہراہ پر سوزکی وین اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد ہلاک جبکہ 2 خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ کے مقام پر کوئٹہ سے قلات جانیوالی سوزوکی وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جا ہلاک جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ آج صبح ساڑھے 8 بجے پیش آیا۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع قلات سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بی بی (س) دختر غلام حیدر محمد حسنی، محمد انور ولد غلام سرور محمد حسنی، ظہیر احمد ولد محمد یاسین زہری اور محمد ایوب ولد محمد یاسین زہری شامل ہیں، جن کا تعلق قلات سے ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں نور احمد ولد نیاز اللہ محمد حسنی ساکن قلات خیل، بی بی (ح) زوجہ غلام حیدر محمد حسنی ساکن مغلزئی قلات، محمود احمد ولد غلام نبی، بی بی (ز) غلام مصطفیٰ اور بی بی (م) ولد غلام حیدر شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد سوزوکی وین میں سفر کر رہے تھے کہ کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ کے مقام پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور ہلاک افراد سمیت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ پولیس کی جانب سے حادثے سے متعلق مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article