بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی جانب سے 5 افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردی گئیں ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پانچ لاشوں میں سے ایک کی شناخت سالم ولد سفر خان، ساکن گوارگو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر چار افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوسکیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی فوج پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں قتل کرکے انہیں مسلح افراد کے طور پر مقابلوں میں مار نے کا دعویٰ کرتی رہتی ہے تاہم اب تک ان افراد کے حوالے سے معلومات آنا باقی ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔