بلوچستان بھر میں سرکاری ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال احتجاج جاری ہے ۔
دوسری جانب حکومت نے احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر پیر کو بلوچستان میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی جس کے تحت بلوچستان کے دفاتر میں ملازمین نے احتجاجا ً کام کو بند رکھا۔
ہڑتال کے رد عمل میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ، سینئر ایم بی آر، چیئر مین سی ایم آئی ٹی اور بلوچستان کے تمام محکموں کے سیکرٹریز ،آئی جی پولیس کے نام ارسال کے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مجاذ حکام نے سرکاری ملازمین کے گرینڈ الائنس کے احتجاج میں حصہ لینے والے تمام ملازمین کے نام اور عہدے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میںتفصیلات فوری طور پر جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔