مند: پاکستانی فوج کی لشکرکشی جاری، کئی علاقے محاصرے میں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ دنوں سے پاکستانی فوج کی لشکر کشی جاری ہے جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

گذشتہ کئی دنوں سے فوجی دستے مختلف علاقوں میں دیکھے گئے اب اطلاعات ہیں پہاڑی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق فوج نے مہیر اسماعیلی، کل چات، سُہریں کوہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں متعدد گاڑیوں اور پیدل دستوں کے ساتھ پیش قدمی کی ہے۔

ان علاقوں میں فوجی نقل و حرکت اور کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تاہم تاحال کسی گرفتاری یا ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Share This Article