بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان امان اللہ ولد محمد طاہر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
سنگانی سر تربت کے رہائشی نوجوان امان اللہ گذشتہ پانچ ماہ سے جبری طور پر لاپتہ تھےجو آج بازیاب ہو گیا۔
اہلِ خانہ نے امان اللہ کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل انتظار اور شدید ذہنی اذیت کے بعد امان اللہ کی بازیابی ان کے لیے باعثِ سکون ہے۔