پیشکان میں ماہی گیری کشتی ڈوبنے سے 6 ماہی گیر لاپتہ ، ناخدا کی نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پیشکان اور گنز کے درمیان سمندری علاقے میں ایک ماہی گیری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار سات ماہی گیر ڈوب گئے جس میں ناخدا کی نعش برآمد ہوگئی ہے جبکہ باقی چھ ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماہی گیری کشتی پیشکان اور گنز کے درمیان سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے گئی ہوئی تھی ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کشتی کے ناخد لعل محمد بلوچ کی نعش برامد ہوئی ہے جبکہ دیگر ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ چھ ماہی گیروں میں سے تین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود سرکاری ریسکیو ٹیم ابھی تک موقع پر نہیں پہنچ سکی اس صورتحال میں مقامی ماہی گیروں نے خود امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور اپنی کشتیوں کے ذریعے لاپتہ ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article