قلات و ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ و طبی سہولت نہ ملنے کے باعث خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور طبی سہولت نہ ملنے کے باعث خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر سجاد سرپرہ ولد علی محمد سرپرہ نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق وہ ایس ایس پی موٹر وے عزیز سرپرہ، ایس ایس ٹی عبدالرحمن سرپرہ کے بھتیجے تھے، مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث دوران زچگی خاتون ہلاک ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں گزشتہ شب علاج کی سہولت نہ ملنے پر ایک خاتون دوران زچگی ہلاک ہو گئی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article