بلوچستان کے خاران کے علاقے خوکاپ کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشوں کی شناخت صابر ولد نادر اور بہادر خان ولد پیر محمد، ساکنان خوکاپ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں افراد کو چند روز قبل مسلح افراد نے حراست میں لیا تھا۔ بعدازاں ان کی لاشیں خوکاپ، خاران کے قریب سے برآمد ہوئیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی سرپرستی میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈز کی جانب سے عام لوگوں، طلباء اور سیاسی کارکنان کے خلاف ماورائے آئین و قانون جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جو شدید تشویشناک ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔