مکران میڈیکل کالج (MMC) کے طلبہ اپنے جائز اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے گزشتہ بارہ دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار اپیلوں کے باوجود کالج انتظامیہ نے مکمل بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
شدید موسمی حالات کے باوجود احتجاجی طلبہ کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ بدستور اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ مزاحمت، جدوجہد، قربانی اور تکلیف ان کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں، اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
احتجاجی طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج انتظامیہ فوری طور پر ان کے مسائل کا حل نکالے اور ان کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرے۔ طلبہ نے اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کو انصاف فراہم کریں۔