کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پاکستانی فوج کا میجر حملے میں زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب حملے میں پاکستانی فوج کا میجر رینک افسر سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ مبینہ طور پر N-50 ہائی وے پر قائم ایک چوکی پر پیش آیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایک میجر رینک کے فوجی افسر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے درابن، ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کردی تھی۔

میجر کے ہمراہ متعدد دیگر اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم اس علاقے میں ٹی ٹی پی متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article