بی آر جی نے سبی اور نصیر آباد میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن گارڈز ( بی آر جی ) کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں سبی اور نصیر آباد میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے سبی اور ڈھاڈر کے درمیانی علاقے میں ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے اڑا دیا۔

ان کا کہناتھا کہ ایک اور کارروائی میں نصیر اباد کے علاقے پیرو پل کے قریب پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں سرمچاروں نے قابض فورسز پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے فائر کیے جو پوسٹ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article