بلوچستان کے علاقے سبی اور نصیر آباد میں مسلح حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے اور اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سبی اور ڈھاڈر کے درمیان رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ کیا جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔
حملہ اور نقصانات کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں۔
ایک دوسرے واقعہ میں نصیر آباد کے علاقے پیرو پل میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب حکام نے مذکورہ حملے میں فورسز اہلکار وں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔