حب: کوسٹ گارڈز کیمپ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، بم پھٹنے میں ناکام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب سٹی میں گذشتہ روز نامعلوم نے پاکستان کوسٹ گارڈز کیمپ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیاجو پھٹنے میں ناکام ہوا ہے۔

حکام کے مطابق حب سٹی کے علاقے میں کوسٹ گارڈز کیمپ کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔ خوش قسمتی سے بم پھٹا نہیں اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

​پولیس ذرائع کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دستی بم کو بحفاظت ناکارہ بنایا جا سکے۔

Share This Article