بلوچستان کے ضلع خضدار کے زہری میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی تباہ ہوگئی ہے اور حملہ آوروں نے اہلکاروں سے اسلحات اور گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زہری حملے میں 13 سے زائد فوجی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ دھماکے میں ایک گاڑی تباہ ہوگئی ہے ۔
مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں نے اہلکاروں کا اسلحہ اور گاڑیاں چھین لیں۔
نامعلوم مسلح افراد نے زہری کے علاقے بابل کے مقام پر پہلے گھات لگا کر فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
حکام کی جانب سے بھی اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔