خضدار میں فوج پر آئی ای ڈی دھماکہ،قلات میں معدنیات کی گاڑیاں حملے کے بعد نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اور قلات میں پاکستانی فورسز اور معدنیا ت لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں سمیت انہیں نذرآتش کرنے کی اطلاعات ہیں۔

جبکہ قلات میں مسلح حملہ آوروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی شروع ہوئی ہیں۔

ضلع خضدار سے اطلاعات ہیں کہپاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکا زہری کے علاقے بابل کے مقام پر ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فورسز قافلے اس وقت گھات لگاکر حملہ کیا جب وہ گزر رہاتھا ۔

حملے میں بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔تاہم اب تک حکام کا موقف سامنے آیا۔

دوسری جانب قلات میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات مڈ وے روڈ پر مسلح افراد نے ریکوڈک منصوبے سے منسلک گاڑیوں پر حملہ کیا۔

حملے کے بعد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں حملہ آوروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔

دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article