صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی سدابہار کوچ پر فائرنگ کے بعد 18 مسافروں کو مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ واقعہ کشمور کے علاقے مرید شاخ میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے کوچ کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بس میں 25 افراد سوار تھے، جس میں خواتین بھی موجود تھیں، مسلح افراد خواتین کو چھوڑ کر 18 مردوں کو اپنے ساتھ لےگئے۔
واقعے کے بعد مسلح افراد نے متعدد مسافروں کو زبردستی ساتھ لے گئے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ ایک گھنٹے تک وہ فائرنگ کرتے رہے لیکن ہمیں سیکورٹی دینے کے لئے کوئی فورس نہیں آیا۔
اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔