پنجگور سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طالب علم فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ، 2 بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طالب علم کوپاکستانی فورسز نے  جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جبکہ 2 لاپتہ افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اسکالر ساجد احمد کو پنجگور سے سیکیورٹی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا۔

اہل خانہ کے مطابق وہ واپس گھر آرہے تھے جنہیں راستے ہی میں جبری لاپتہ کیا گیا۔

ساجد احمد بلوچی ادب سے شغف رکھتے ہیں اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل اسکالر ہیں۔

اہل خانہ نے ان کی جبری گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پنجگور سے 21 نومبرکو فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے جائین پروم کے رہائشی نذیر ولد بیبگر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔

نذیر بلوچ کی بازیابی 2 دسمبر کو ممکن ہوئی ہے ۔

علاوہ ازیںپنجگور کے لیگورک بازار پروم کے رہائشی غفار ولد ملنگ جسے 23 نومبر کو فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ،بھی 2 دسمبر کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

Share This Article