بی ایل ایف نے نوکنڈی حملے میں خاتون فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) نے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹس کمپائونڈپر فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کردی ۔

زرینہ رفیق عرف ترانگ ماھو نامی خاتون فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کرتے ہوئے بی ایل ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ دوآپریشنل بتالین "سوب "کے مشن کے تکمیل کے لیے جند ندری زرینہ رفیق عرف ترانگ ماھو نے مرکزی کمپاؤنڈ کے بیریئر کو تھوڑتے ہوئے خود کو قربان کیا جس سے سوب کے دیگر ساتھ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ شام بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں بلوچ آزادی پسندمسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک مرکزی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس میں  ریکوڈک اور سیندک منصوبوں کے غیر ملکی عملہ بھی رہائش پذیر تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہفدائی ترانگ ماہو کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر فدائی حملے کے بعد دیگر مسلح افراد کیمپ کے اندر داخل ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سے شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

فورسز حکام نے مذکورہ فدائی حملے کی تصدیق کی ہے۔

بی ایل ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کی تفصیلی بیان جلد جاری کردی جائے گی۔

Share This Article