بلوچستان کے علاقے خضدار سے گذشتہ روز ملنے والی3 لاشوں کی شناخت اسما جتک کے والد کے قتل مقدمے میں نامزد ملزمان کے طور پر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز خضدار کے علاقے فیروز آباد سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکرٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں ان کی شناخت ظفراللہ ولد مستی خان حسرانی سکنہ زہری، شفیع محمد ولد علی محمد جمالزئی اور نادر خان مگسی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
تینوں افراد اسماء جتک کے والد کے قتل میں نامزد تھے ۔
مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔