بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پاکستانی فورسز، ریکوڈک اور سیندک منصوبوں کے غیر ملکی عملہ کے کمپائونڈ پر بلوچ آزادی پسندمسلح افراد نےحملہ کرکے سیکورٹی کا حصار توڑکر اندر داخل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر ایک بڑے دھماکے کے بعد مسلح افراد کیمپ کے اندر داخل ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک گھنٹے سے شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ نوکنڈی علاقے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹر کے داخلی گیٹ پر حملے کے بعد مسلح افراد اندر داخل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے دو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔
سیکورٹی حکام کے مطابق دو اطراف سے کیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں اب تک اہلکار زخمی ہوئے ہیں.
دوسری جانب بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں ریکوڈک اور سیندک منصوبوں کے غیرملکی عملہ کیلئے قائم مرکزی کمپاؤنڈ پر سرمچاروں کا شدید حملہ جاری ہے ۔
ترجمان گہرام بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ذیلی ادارے سوب کے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ریکوڈک اور سیندک سے منسلک غیر ملکی عملہ و انجئینرز کے لیے قائم مرکزی کمپاؤنڈ پر شدید حملہ کیا ہے۔ حملہ تاحال جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔