بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں کوٹڑہ کے مقام پر ایک خاتون کو قتل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب جھل مگسی پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود میں مبینہ طور پر دیور عامر حسین نے کلہاڑیوں کا وارکر کے اپنی بھابھی زوجہ محرم خان بروہی جوکہ دو بچوں کی ماں تھی بے دردی سے قتل کر کے فرار ہوگیا ۔
واقعے کی اطلاع پر ورثاء اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈی ایچ کیو گنداواہ منتقل کردیا گیا تاہم ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوے گنداواہ نوتال روڈ بلاک کردیا۔
لواحقین کی روڈ بلاک احتجاج سے ٹریفک کی روانگی معطل ہوگئی ۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی وپولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی پر احتجاج ختم کروایا گیا ادھر کوٹڑہ پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیںتیز کردی ہے۔