پنجگور میں بارودی سرنگ دھماکا، بلیدہ میں فائرنگ، 2 بچے سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کے علاقے پنجگور اور بلیدہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ضلع پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار کے قریب پیش آیا، جہاں بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں دو بچے ارمان ولد انور اور حمل ولد سالم موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ شاہ عابد ولد شاہد، زاہد ولد شاہد اور نور اللہ ولد رفیق شدید زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب، ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے زیردان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے حامد ولد سید نامی شخص کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے پیچھے چھپے اسباب تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article