بلوچستان کے علاقے خضدارا ور سوراب سے 5 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
خضدار پولیس ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے فیروز آباد سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکرٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تینوں لاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب سوراب میں مل شاہورائی کے مقام پر سڑک کنارے سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو سول ہسپتال سوراب منتقل کردیا، جہاں انہیں شناخت کے لیے رکھا گیا ہے تاہم تاحال دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص ان دونوں افراد کو جانتا یا پہچانتا ہو تو شناخت کے لیے سول ہسپتال سوراب سے رابطہ کرے۔